تفسیر الکوثر ایپ دلکش اور دیدہ زیب ڈیزائن، آسان استعمال اور تلاش کی سہولت ساتھ قرآن کی اردو تفسیر پر مشتمل ہے۔ اردو دان طبقے کے لیے الکوثر فی تفسیر القرآن کے نام سے ایک علمی شاہکار۔ اس تفسیر کا سلوب ’’ترتیبی‘‘ ہے یعنی شروع سے لے کر آخر تک قرآنی آیات کی تفسیر کو ترتیب سے بیان کیا گیا ہے۔ اس تفسیر میں جہاں پر دقیق علمی ابحاث کو منطقی و برہانی انداز میں بیان کر کے علمی حلقوں کی ضروریات کو پورا کیا گیا ہے وہیں پر انداز بیان کی سلاست اور آسان فہم تحریر اپنا کر عوام الناس کو تفسیر قرآن تک بہترین انداز میں دسترسی کا موقع دیا گیا ہے۔
Comments will not be approved to be posted if they are SPAM, abusive, off-topic, use profanity, contain a personal attack, or promote hate of any kind.