★ ★ اصلاحی خطبات ★ ★
حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے مواعظ اور تقریریں حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ العالی کو اللہ تعالیٰ نے عالمی شہرت سے نوازا ہے ۔ آپکو پوری دنیا میں ایک خاص علمی نسبت سے پہچانا جاتا ہے ۔ کرہ ارض کی ہر سمت میں آپکے چاہنے والے موجود ہیں ۔ آپکے بیانات، تقریروں اور مواعظ پر مشتمل یہ 25 جلدیں مسلمانوں کے لئے ایسا تحفہ ہیں جن کا کوئی بدل نہیں ۔ حضرت دامت برکاتہم العالیہ یقیناً اس دور کے حکیم الامت اور شیخ الاسلام ہیں ۔ آپکے یہ خطبات ہر مسلمان کے لئے فائدہ مند ہیں ۔ کیونکہ تمام موضوعات کا تعلق دورِ حاضر کے فتنوں اور مسلمانوں کی صحیح نہج پر ذہن سازی سے ہے ۔نیز ان مواعظ اور خطبات کی اردو یعنی حضرت والا کا انداز اتنا سہل ہے کہ ہر عام شخص خواہ وہ عالم ہو یا نہ ہو ۔ وہ اِنکو بہ آسانی سمجھ سکتا ہے ۔ اور جس گھر میں یہ اصلاحی خطبات موجود ہوں گے اور انکو پڑھا جائے گا تو ان شاء اللہ العزیز وہ گھر کفر وباطل کی سازشوں سے محفوظ رہے گا.
Comments will not be approved to be posted if they are SPAM, abusive, off-topic, use profanity, contain a personal attack, or promote hate of any kind.